کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر حسین کو گلاس توڑنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا، اس بات کا انکشاف اداکار جوڑی نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔ اقرا عزیز نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سب دوست ریسٹورنٹ میں تھے اور یاسر نے گلاس توڑ دیا جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا تھا۔ جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا یہ واقعہ شرمندگی کا باعث تھا لیکن گلاس میں نے نہیں بلکہ اقرا نے توڑا تھا۔ دوسری جانب اقرانے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔ اقرا کے مطابق اس واقعے میں ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر اس واقعے پر بات بھی کی کہ گلاس کس نے توڑا تھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا تھا۔یاسر حسین نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ ،اداکارہ صحیفہ جبار اور ان کے شوہر بھی تھے۔یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دسمبر 2020 میں انہوں نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی مگر ان کے مداح ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر کے منتظر ہیں۔اور اسی حوالے سے اقرا عزیز و یاسر حسین نے احسن خان کے شو میں کھل کر بات بھی کی اور مداحوں کو پیغام بھی دیا۔جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اس خوشخبری کا علم صرف خدا کو ہے کہ وہ کب ہمیں اس لائق بناتے ہیں‘۔اسی سوال پر یاسر حسین نے بھی کہا کہ جب خدا چاہیں گے تو وہ مداحوں کو بھی خوشخبری سنائیں گے۔تاہم جوڑے کے سوال پر احسن خان نے یاسر حسین کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہلیہ کو درست جواب دینے سے روکا۔