برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا سے معاہدے کے تیس روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ جاپان کے معاشی اخبار نیکے کے حوالے سے کیا ہے۔
قبل ازیں ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔