اپنے مطالبے کی پذیرائی پر شعوؔر
ممنون ہر ملازمِ سرکار ہے بہت
لیکن مشاہرے میں اضافے کے باوجود
مہنگائی کا مقابلہ دشوار ہے بہت
برطانیہ کے مختلف مقاما ت پر برف باری کی پیشگوئی کے ساتھ درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا اشارہ دیا گیا ہے۔ 3 خطوں میں برف باری کے باعث 10 سے 13نومبر کے دوران برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکے گی۔
اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔
کشمیر ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے دوسرے عالمی سماجی ترقی اجلاس میں خصوصی شرکت کی سند دی گئی ہے، جو 4 سے 6 نومبر 2025ء تک دوحہ، قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی ایئر فورس کے جنرل کا واقعہ سنا دیا۔
عربا میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
جماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں چاقو حملے کے الزام میں 2 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سفید لباس اور دھوپ کے چشمے میں اکثر نظر آنے والے اننت سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک خاص پہچان ہے ، ان کے بیباک بیانات پر بننے والے میمز اور ویڈیوز نے انہیں ایک طرح کا "عوامی کردار" بنا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے دس میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امدادی سامان روانہ کی گئی ہے۔
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا پچھلے 10 ،15 سال سے دونوں ممالک کےتعلقات بہتر نہیں تھے، گزشتہ سال صورتحال تبدیل ہوئی۔
مقدمہ میں عدالت نے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور پولیس کی ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔