• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کا کسی سے ایم او یو سائن نہیں ہوا، ایس او پیز کے تحت حج کیلئے تیار ہیں،نورالحق قادری

اوکاڑہ(این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز کے تحت حج ہوا تو ہم تیار ہیں،سعودی حکومت کا کسی سے ایم او یو سائن نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمٰن ہر معاملے کو سیاسی ،متنازع بناتے ہیں، این آراو کے علاوہ ہر مفاہمت کیلئے تیار ہیں، ویڈیوسیکنڈل میں ملوث لوگوں کے پاس اسد قیصر اور پرویز خٹک کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،عبد القوی مفتی کے عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ میں حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی ؒکے مزار پر حاضری کے بعد جانشین شیخ القرآن صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمٰن اوکاڑوی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ اشرف المدارس پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑوی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ انڈیا سمیت دنیا کے کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا کے سینٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی اس پر ہی عمل ہوگا۔

تازہ ترین