• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے، صدر علوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ دنیا بحری وسائل کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے تدارک کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے۔

پاکستان بحری وسائل کے پائیدار استعمال کے متعلق بلیو اکانومی کی ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کرے گا،انسانی مفاد قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے سے وابستہ ہے۔

 ان خیالات کا ظہار انہوں نے ہفتہ کو نویں انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ انسانی فلاح کے لئے بحری وسائل کے پائیدار استعمال کے متعلق بلیو اکانومی کی ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کرے گا۔

تازہ ترین