صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف علی کو سکیورٹی گارڈ سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی نے دوران گشت یوسف علی اور ان کے ساتھی شہزاد کو ہاتھ میں پکڑے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کر لیا اورا ن کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور میگزین بر آمد کر لی۔ مقامی عدالت نے پیشی ہونے پر یوسف علی کو ضمانت پر رہا کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر یوسف علی نے اپنی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے واضع کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر پولیس کے ذریعے گرفتار کیا گیا ۔