• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے چار سال قبل اغوا کی گئی دو بچیاں بازیاب

رانی پور (نامہ نگار) چار سال قبل کراچی سے اغوا کی گئی دو بچیوں کو رانی پور پولیس نے کارروائی کر کے بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر رانی پور پولیس نے مختلف اضلاع میں آپریشن کر کے کراچی سے اغوا کی گئی دو بچیوں کنیز اور غلام فاطمہ کو بازیاب کر لیا اور تین ملزمان زاہد رند گل حسن رند اور مظہر انصاری کو گرفتار کر لیا ہے ڈی ایس پی گمبٹ مقصود احمد آگانی اور ایس ایچ او رانی پور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے ہے تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل ایک بچی کو تشدد کر کے قتل کیا ہے۔

تازہ ترین