• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ کی مخالفت ’ووٹ برائے فروخت‘ کی حمایت ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت ’ووٹ بر ائے فروخت‘ کی حمایت ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی رکن زاہدہ لطیف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 2023ء  تک اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مخالف احتجاجی تحر یک خود اپوزیشن کے لیے سیاہ تاریخ ثابت ہوگئی ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین