بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں کاغذات کے اجراء اور نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر آفس کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے صوبے بھر میں اب تک 210 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیئے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر آفس میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے اب تک 14 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمشنر آفس بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ جنرل نشست کے لیے 7 اور ٹیکنو کریٹ کے لیے 2 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمشنر آفس بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کی نشست کے لیے 2 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔