• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800کرنے کا فیصلہ کسان دشمن ہے، اسماعیل راہو


وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کہتے ہیں کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 کرنے کا فیصلہ کسان دشمن ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر نہ کی تو گندم بحران پھر ہوگا، آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

 صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پہلے ہی گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والے صوبوں میں 200 روپے کافرق بہت زیادہ ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں عدم توازن پیدا کرے گا، کاشتکاروں اور حکومتوں کو سرکاری خریداری میں کئی مسائل کاسامنا ہوگا، وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لیےمسائل پیدا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت ملک میں ہمیشہ یکساں رکھی جاتی ہے، سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمت کم رکھے، بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو۔

تازہ ترین