• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کو ٹیکس نہیں دیا جا رہا: وسیم اختر


کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) کو ٹیکس نہیں دیا جا رہا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی ، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے بھی شرکت کی۔

سابق میئر وسیم اختر نے فائر ٹینڈرز حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے پاس فائر ٹینڈر ٹھیک کرانے کے لیے فنڈ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہر ڈرائیوروں کی بھرتی اور فائر رسک الاؤنس دیا جائے، کے ایم سی کے پاس نئی گاڑیوں کے ڈیزل کے پیسے بھی نہیں۔


وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کو ٹیکس نہیں دیا جا رہا، کراچی کی آبادی گنجان ہے، گلیاں چھوٹی ہیں، فائر ٹینڈر نہیں پہنچ سکتے۔

سابق میئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا محکمہ منظم اور جدید ہونا چاہیئے، فائر بریگیڈ کامعاملہ وفاقی حکومت نے حل کیا اور پیسے دیئے۔

تازہ ترین