• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خدشات والے افراد میں ڈ یمینشیا کی بیماری کا خطرہ ہے، سٹڈی

لندن (پی اے) ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خدشات والے افراد میں ڈ یمینشیا کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوسطاً سطح سے زائد بلڈ شوگر کی صورت میں لوگوں میں ڈیمینشیا کی ایک قسم پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ برطانیہ میں پانچ سے سات ملین افراد کے بارے میں یہ یقین ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ قبل از ذیابیطس کی کیفیت میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انھیں ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی زیرقیادت (یو سی ایل) کی سٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ اس حالت میں مبتلا افراد کو اوسطاً آٹھ سال کی مدت میں عصبی ڈیمنشیا ہونے کا امکان 54 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ویسکولر ڈیمینشیا ایک عام قسم کا ڈیمینشیا ہے جو دماغ میں خون کے بہائو کو کم کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جرنل ڈیابیٹس میں شائع ہونے والی تحقیق، موٹاپا اور میٹابولزم میں، برطانوی بائیوبینک سے اوسطاً 58 سال عمر کے 500000فراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیاگیا تھا۔ اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو افراد قبل از ذیابیطس کی کیفیت میں تھے ان میں سے 42 فیصد کو اوسطاً چار سال تک مرض کا علم نہیں ہوتا۔ محققین کا کہنا ہے کہ دماغی افعال کو درپیش خطرے میں اضافہ دوسرے عوامل ، جیسے عمر، محرومی، تمباکو نوشی اور جسمانی ماس انڈیکس کو مدنظر رکھے جانے کے بعد بھی برقرار ہوتا ہے۔ اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر وکٹوریہ گارفیلڈ نے کہا ہے کہ اگرچہ نتائج یہ ثابت نہیں کرسکے کہ بلڈ شوگر کی اونچی سطح دماغی صحت کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہے تاہم اس ممکنہ تعلق پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یو سی ایل کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر سائنس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گارفیلڈ نے کہا ہے کہ ہماری تحقیق میں بلڈ شوگر کی سطح بلند ہونے اور ڈیمنشیا کے درمیان ایک ممکنہ ربط ظاہر ہوتا ہے، ایک ایسی کیفیت جس کو اکثر قبل از ذیابیطس کہا جاتا ہے جس سے علمی کمی اور عضویت ڈیمنشیا کے زیادہ خطرات ہیں۔ ایک مشاہداتی سٹڈی کے طور پر یہ ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ بلڈ شوگر کی سطح بلند ہونے سے دماغ کی صحت خراب ہوتی ہے۔ مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان ایک ممکنہ تعلق ہے جس کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ پچھلی تحقیق میں ڈیمنشیا اور ذیابیطس کے مابین ایک ربط پایا گیا تھا۔ سٹڈی کے دوران ذیابیطس کے شکار افراد میں ویسکولر ڈیمینشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھا جن کے خون میں شوگر کی سطح کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ صحت سے متعلق متوازن غذا، زیادہ متحرک رہ کر اور وزن قابو میں رکھ کر قبل از ذیابطیس کیفیت والے افراد ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین