• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گلشن حدید میں طالبہ کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں مزید 2ملزمان گرفتار

کراچی،گلشن حدید میں طالبہ کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں مزید 2ملزمان گرفتار 


کراچی ( آن لائن ) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس میں مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزمان کی تعداد 4ہو گئی ، گرفتار ملزمان میں سمیر ، سمیع ، عادل اور فواد شامل ہیں،تفتیشی حکام کے مطابق لڑکی اور چاروں ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز لے لئے گئے ہیں جو کہ آج لیب بھیجے جائیں گے، ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی سے متعلق واضح ہو گا،تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین