• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو دوآبہ میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات ملیں گی، ظہور شاکر

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو دوآبہ میں ریسکیو 1122کے قیام اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کو خاطر خواہ سہولیات میسر آ سکیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوآبہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کے موثر اور عملی اقدامات سے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور ان کو مفت صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو رہی ہے۔محمد ظہور شاکر نے کہا کہ حلقہ پی کے ۔84میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں لہٰذا ضلع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ذاتی اغراض و مقاصد سے بالا تر ہو کر ایثار و قربانی سے کام کرنا ہو گا۔
تازہ ترین