• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مرچیں تیز کرنے والا کیمیکل شمسی سیل کو بہتر بنائے گا

مرچوں کا ذائقہ تیز کرنے والا کیمیکل ’’کیسپیسئن‘‘ اب شمسی سیل کی کا رکردگی کو بہتر بنانے میں استعمال کیا جائے گا ۔ماہرین نے پہلے سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلنے کے لیے شمسی سیل کو بہت ہلکا اور باریک بنایا۔ان سیل کو سلیکون سے بنایا گیا تھا۔سائنس داں ابھی تک شمسی سیلوں سے بجلی کی مناسب مقدار نہیں بنا سکے ہیں ہر سال چند فی صد کفایت (ایفی شنسی ) مل جاتی ہےاور بقیہ دھوپ حرارت کی صورت میں دوبارہ لوٹ جاتی ہے ۔شنگھائی میں قائم ایسٹ چائنا نارمل یونیورسٹی کے چائنے باؤ اور ان کے ساتھیوں نے ایک منفرد کام کیا ہے اور سلیکون سے شمسی سیل بنانے کے دوران ہی اس میں مرچوں کا کیمیکل کیسپیسیئن ملایا۔ 

اس کے بعد الیکٹرون قدرے آزاد ہوکر آگے بڑھنے لگے اور سولر سیل کی افادیت میں اضافہ ہونے لگا۔سب سے پہلے سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں اسے سورج سے مماثل مصنوعی روشنی میں آزمایا۔ ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ مرچوں والے سولر سیل میں الیکٹرون کے بہاؤ میں اضافہ ہوا۔ مرچوں کے کیمیکل سے ان کی روشنی سے بجلی بنانے کی صلاحیت 21.88 فی صد تک پہنچ گئی جو اس سے پہلے 19.1 فی صدتھی۔بعد ازاں ماہرین نے سولر سیل کا بغور جائزہ لیا، جس میں اسپیکٹرو اسکوپی استعمال کی گئی۔ اس سے بھی تصدیق ہوئی کہ کیسپیسیئن کے اضافے سے الیکٹرون کا بہاؤ اچھا ہوا اور کرنٹ تیزی سے بہنے لگا۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو نکالنا بھی آسان ہے ،ا س کی قیمت بھی کم ہے اور اس کے نتائج بھی حیران کن ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین