• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی! پلیز اب تو واپس آجاؤ: سشانت کی بہن کا جذباتی پیغام

گزشتہ سال خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر بھائی کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی سشانت سنگھ کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکرارہے ہیں۔


شویتا سنگھ کیرتی نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے بھائی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’کہاں چلا گیا بےبی، بس اب واپس آجاؤ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’گزشتہ آٹھ ماہ سے ہم نے نہ تمہیں دیکھا ہے اور نہ تمہاری آواز سُنی ہے۔‘ 

سشانت سنگھ کی بہن نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مہربانی کرکے بھائی ہمارے پاس واپس آجاؤ۔‘

شویتا سنگھ کیرتی کی اس جذباتی پوسٹ نے اداکار کے مداحوں کو بھی افسردہ کردیا ہے اور وہ سشانت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

تازہ ترین