• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ انور افطاری میں سموسے اور رول پر ہاتھ نہ روک سکیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور رمضان المبارک کی پہلی افطاری میں سموسے اور رول پر ہاتھ نہیں روک سکیں۔

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوچکا ہے جہاں پاکستان میں مسلمانوں نے آج پہلے روزے کی سحری اور افطاری بھی کی۔

سحری اور افطاری میں ماہرین کھانے میں ڈائٹ کا خیال رکھنے کا کہتے ہیں اور لوگ اس بات پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں، تاہم اداکارہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سموسے اور رول کھائے بنا نہیں رہ سکیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ افطاری میں کچھ وقت ہی رہ گیا ہے تو میں کچھ سوچ رہی تھی،  سوچا آپ لوگوں سے بھی شیئر کروں، اس مرتبہ ہم صرف صحت بخش غذائیں کھائیں گے، نہ فرائیڈ آئٹم، نہ سموسے اور نہ ہی رول کھائیں گے۔

ویڈیو کے اگلے حصے میں طوبیٰ انور سموسے اور رول کھاتی نظر آرہی ہیں، اس دوران ان کے ذہن میں اپنی کہی ہوئی بات بھی آتی ہے مگر اس کے باوجود وہ رول سموسے کھا ہی لیتی ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں طوبیٰ نے لکھا کہ کل سے پکا عمل کریں گے۔ ان کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید