امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ زیلنسکی نیک نیتی سے بات چیت کےلیے تیار تھے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ بات واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ امن کے لیے تیار ہیں، امریکا کو ایسے یوکرین رہنما کی ضرورت ہے جو امریکا اور روس کے ساتھ معاملات کرسکے اور جنگ ختم کر سکے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ کی سیکیورٹی ضمانتوں کے ساتھ یوکرین جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔