• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی ایکسپریس وےسے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا‘ شیخ راشد شفیق

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان کی قیادت میں وفد نے پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس فورس شیخ راشد شفیق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عامر انور، فاروق احمد، عدنان نثار، متین احمد، عتیق الرحمان اور اظہر محمود بھی موجود تھے۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ سے راولپنڈی کا 70سالہ پرانا ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے جو عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ 65ارب روپے کی خطیر رقم سے 17کلومیٹر طویل روڈ 2سال میں مکمل ہو گی۔
تازہ ترین