• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے کراچی میں کک باکسنگ مقابلے میں باکسر محمد اسلم کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقابلوں کو بند کیا جائے اور منتظمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اس قسم کے جان لیوا مقابلے کھیل کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، کراچی اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے، ایونٹ میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر میرپور خاص، لاہور، ملتان، پشاور کوہاٹ، کوئٹہ سے 4 سو لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا ۔ کوئٹہ نے چیمپئن شپ جیت لی ۔ خواتین سینیئر کیٹگری میں کراچی ٹائیگر کی ایتھلیٹ بازی لے گئیں ۔ سینیئر مینز میں کراچی کے علی حیدر اور سینیئر وومینز میں امبرین شفیق کو بہترین فائیٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ 

باکسر کی ہلاکت افسو س ناک ہے، اشرف طائی
قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کے کے ایچ اے اسٹیڈیم کے دورہ پر لی گئی تصویر

ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر عمر سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مرتضی بنگش، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر آصف عظیم ، سندھ تائیکوانڈو ایسویس ایشن کے صدر کامران قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

باکسر کی ہلاکت افسو س ناک ہے، اشرف طائی
تائی کوانڈو مقابلے کے اختتام پر فاتح ٹیم کا گروپ

سابق انٹرنیشنل پلیئر اور سابق کپتان فٹبال قومی ٹیم کلیم اللہ کا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا،کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین نے کے ایچ اے کا تفصیلی دورہ کرایا، اولمپئن حنیف خان و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ایوتھ ہاکی کلب کے سیکرٹری مصطفی جمیل ، گلبرگ ہاکی کلب کے صدر محسن علی خان، کراچی ہاکی ٹیم کے کوچ امتیاز الحسن، زاہد محمود، کراچی یوتھ ہاکی کلب کے کپتان شاہزیب خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین