برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے معروف فوٹوگرافر میسان ہرمن کی جانب سے کھینچی گئی خصوصی تصویر بھی زیرگردش ہے جس کے ساتھ تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے بیٹے آرچی جلد بڑے بھائی بننے والے ہیں۔
جوڑے کے قریبی اور دیرینہ دوست میسان حرمن کی کھینچی گئی تصویر میں میگھن اور ہیری کو گِرے اسکیل میں دکھایا گیا ہے، تصویر میں 39 سالہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل حاملہ دکھائی دے رہی ہیں۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔
مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں2019 میں 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔
’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔