• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور کوچ ہمارے لیے ڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں، وہاب ریاض

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کہتے ہیں کہ بطور کوچ ہمارے لیے ڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرن سیمی گزشتہ پانچ سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ پشاور زلمی کو کیسے چلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کا ارادہ ہے کہ اگر زلمی جیتی تو وہ اپنے بال کٹوا دیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سالوں کی غلطیوں سے سیکھنا ہے، اس مرتبہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 سالوں میں مسلسل 5 پلے آف کھیلے ہیں، حسن علی پانچ سال ہماری ٹیم سے منسلک رہے، اب ہمارے اسکواڈ میں ایسے بولرز ہیں جو حسن علی کی جگہ پُر کرسکتے ہیں۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے مزید کہا کہ میری یہی سوچ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے، اگر ہم سو رنز پر بھی ڈھیر ہوجائیں تو افسوس نہیں ہوگا۔

تازہ ترین