• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر اور عالیہ نئے بنگلے کا تعمیراتی کام دیکھنے پہنچ گئے

بالی وڈ انڈسٹری اور پورے بھارت میں مداحوں کو اداکار رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا انتظار ہے۔ دونوں اداکاروں کو اکثر ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوڑی نے ممبئی میں واقع اپنے نئے گھر ’کرشنا راج ہوم‘ کا دورہ کیا اور اس دوران رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو شادی میں مہندی لگانے والی آرٹسٹ وینا ناگدا کی جانب سے انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔ جس میں اداکارہ کو برائیڈل لہنگا پہنے اور مہندی لگے ہاتھوں میں آرٹسٹ کے ہمراہ کھڑے دیکھا گیا تھا۔ 

تازہ ترین