• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں اب تک صرف 50ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی

اسلام آباد (نیوز ایجنسی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے اعداد و شمار بھی جاری کیے جس کے مطابق سندھ میں32 ہزار 860،پنجاب میں 15 ہزار 494،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 639،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 13،آزاد کشمیر میں 651،اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252ہیلتھ ورکز کو ویکسین لگائی گئی،ملک بھر میں اب تک صرف 50ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔این سی او سی نے تمام ہیلتھ ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں اور مراکز میں خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹر کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین