• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی اہلیہ سے 15لاکھ کی ریکوری کر لی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)بلوچستان نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سےانکم ٹیکس کی مد میں 15 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس بلوچستان نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے15 لاکھ سے زائد کاانکم ٹیکس ریکور کرتے ہوئے تمام بینک اکائونٹس اٹیچ کردیئے ہیں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان طلحہ مسعود کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کی اہلیہ کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140)1)کے تحت نوٹس جاری کیا گیا جس کے مطابق ان سے سال 2015 کے واجب الادا ٹیکس کی ریکوری کا مطالبہ کیا گیا اور بعدازاں اکائونٹس اٹیچ کرکے ٹیکس ریکوری کرلی گئی۔

تازہ ترین