کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حلیم عادل شیخ کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مرتضی بھٹو کی طرح مجھے قتل کرانے کی سازش کی تھی اور ان چوروں کا خاتمہ ہمارے ہاتھوں سے ہوگا۔ پیشی کے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران قتل کرانے کی کوشش کی،حملے بھی ہم پر فائرنگ بھی ہم پر مقدمے بھی ہم پر اور گرفتار بھی ہم ہوئے جبکہ پہلے ہی میں نے یہ انکشاف کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ کروایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے،ہم کپتان کے سپاہی اور ان لوگوں سے ڈرنے والے نہیں، حملے بھی ہم پر ایف آئی آر بھی ہم پر فائرنگ بھی ہم پر گرفتار بھی ہم ہیں۔