• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید آفریدی اور اسراء کی ویڈیو کال کے چرچے

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور تُرک معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں تاریخی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلگیچ کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کے پاکستانی میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئر مین کی جانب سے اسراء بلگیچ کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنی اور اسراء بلگیچ کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’آپ سے بات کر کے اچھا لگا اسراء۔‘

دوسری جانب پاکستانی سوشل مڈیا پر شوبز سے متعلق متحرک سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ اسکرین شاٹ انٹر نیٹ صارفین کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس پر دونوں جاوید آفریدی اور اسراء بلگیچ کے مداحوں کی جانب سے خوب پیش گوئیاں جاری ہیں۔

انسٹا گرام صارفین کی جانب سے جاوید اور اسراء کے ویڈیو کال پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ کہیں یہ دونوں شادی تو نہیں کرنے جا رہے ہیں۔‘ 

انسٹا گرام پر موجود ایک فضیلہ جاوید نامی صارف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں نئی بھابی آنے والی ہیں۔‘

تازہ ترین