• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہائی وے پار کرتے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل


بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیشہ (اڑیسہ) میں ایک خوشگوار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مقامی شہریوں نے گزشتہ روز  دہین کینال فاریسٹ رینج میں لگ بھگ پچاس ہاتھیوں کے ایک قافلے کو مرکزی شاہراہ کی این ایچ 55 کراس (پار) کرتے ہوئے دیکھا۔

یہ شاہراہ جو کہ دریائے براہمنی پر واقع ہے  کو پار کرکے جنگل میں واقع اپنے مسکن کی طرف جاتے ہوئے ان ہاتھیوں کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر موجود ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


ہاتھیوں کے اس ریوڑ میں چھوٹے بچے اور بڑے ہاتھی دونوں شامل تھے، ہاتھیوں کی ان سرگرمیوں کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدو رفت کئی گھنٹوں تک رکی رہی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ ہاتھی اکثر ہائی وے پر این ایچ 55 کو پار کرتے ہیں اور محکمہ جنگلات کے حکام انھیں اس میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تازہ ترین