• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیئرز فارم میں ہیں، پی ایس ایل ضرور جیتیں گے، حارث رؤف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ٹیم کمبینیشن اچھا بنا ہوا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں، ضرور جیتیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو پی ایس ایل ٹائٹل جتوانے کا ٹارگٹ ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پچھلے سال فائنل تک آئے مگر بدقسمتی سے ناکام رہے، فائنل ہارنے کا دکھ تو بہت ہوا تھا۔


پچھلے ایونٹ کی کارکردگی سے متعلق انھوں نے کہا کہ پچھلے سال توازن اچھا بن گیا تھا، اس سال زیادہ تر پلیئرز برقرار رکھے گئے ہیں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ٹیم کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں، ضرور جیتیں گے۔

لاہور قلندرز کے اسٹار نے کہا کہ ٹیم کامبی نیشن بہت اچھا ہے، شاہین بھی اچھی بولنگ کر رہا ہے۔

تازہ ترین