کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی وجہ سے حکومت اتنی پریشان ہو چکی ہے کہ ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، اگر زبردستی اراکین صوبائی اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ اور مرضی سے ووٹ کے حق کو چھینا جائے گا تو یہ جمہوریت پر حملہ ہے ہم اس حکومت کے خلاف ہر میدان میں لڑ رہے ہیں اور انہیں شکست دے رہے ہیں ،ضمنی انتخابات میں تیسرےنمبر نےانکی اوقات بتادی،ووٹنگ خفیہ ہو یا اوپن حکومت کو ہرائیں گے، کسی کو ہمت نہیں ہونی چاہیے وہ چور دروازوں سے نیازی سلیکٹڈ کو سینیٹ میں اکثریت دلائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملیر میں یوسف بلوچ کی کامیابی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اوقات یہی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کو تیسرا نمبر ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔