• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 600 کلو مضر صحت اشیاء خورنوش اور 400لیٹر باسی تیل برآمد

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن سنٹر سے 600 کلو زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء خورنوش اور 400 لیٹر باسی تیل برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران زائد المعیاد بسکٹ،چپس، اور مضر صحت پان، چھالیہ رکھنے پر ڈسٹریبیوشن سنٹر کو سیل کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے ناکہ بندی کے دوران پنجاب سے آنے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی گئی، انسپیکشن کے دوران ملاوٹ ثابت ہونے پر ٹینکر سے 2ہزار لیٹر سے زائد دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق صوابی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروائی کے دوران 800 لیٹر زائدالمعیاد مشروبات اور 200 کلو سے زائد المعیاد اچار برآمد کیا، جس پر تین دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق لوئر دیر میں 10 کلو سے زائد چائنہ سالٹ، نان فوڈ گریڈ کلر برآمد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ خوراک سے وابستہ کاروباری حضرات معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ساتھ دیں، اور ملاوٹ شدہ اشیاءخوردنوش بیچنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین