• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین نے اپنی شادی کے حوالے سے بتادیا

چند سیکنڈز کی ویڈیو سے سوشل میڈیا اسٹار بن جانے والی لڑکی دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ وہ شادی والدین کی مرضی سے کریں گی۔

حال ہی میں دنانیر ایک مارننگ شو میں شرکت کرنے کراچی پہنچیں، انہوں نے کراچی پہنچ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا۔

 وہ تقریباً 10برس بعد کراچی آئی ہیں اور شہرِ قائد نے انہیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔

 دنانیر نے اپنی نجی زندگی اور اس مخصوص لہجے سے بنائی گئی مختصر ویڈیو کے حوالے سے بات چیت کی۔

دنانیر نے بتایا کہ انہوں نے اے لیول کا امتحان پاس کیا ہے اور اب جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی۔

شادی کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ ’شادی والدین کی مرضی سے کروں گی۔‘


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘

نوجوان لڑکی کی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین