• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر کی زارا نعیم اور ندا یاسر کے ساتھ ’پاوری‘

اپنی مختصر ویڈیو سے سوشل میڈیا اسٹار بننے والی دنانیر مبین کی دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم اور ندا یاسر کے ساتھ بھی ’پاوری‘ ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔

ندا یاسر نے اپنے شو میں دنانیر مبین اور زارا نعیم ڈار کو مدعو کیا جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔

دنانیر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ زارا اور ندا ہیں اور یہ ہماری مارننگ پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘

نوجوان لڑکی کی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیئے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹینٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کر کے ورلڈ ریکارڈ بناتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020 میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کر نے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا اور لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ٹاپ کر کے سب کو حیران کردیا۔

تازہ ترین