• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس ’لیٹ نائٹ پاوری‘ کیخلاف ایکشن میں

سوشل میڈیا پر آج کل پاکستانی بلاگر کی ایک وائرل میم کے بھارت میں بھی چرچے ہیں، بھارتی پولیس نے پاکستانی دانا نیر مبین کے الفاظ کو کاپی کرتے ہوئے لیٹ نائٹ پارٹی کرنے والوں کو متنبہ کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے لیٹ نائٹ پارٹی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

بھارتی پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پولیس کی کار نظر آ رہی ہے جس میں انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں کہا کہ ’یہ ہم ہیں اور ہماری کار ہے، اگر رات گئے کوئی پاوری آپ کو تنگ کرے تو یہ ہمارا نمبر (112) ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے  مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘

نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین