• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن کو حکومت پر تنقید کرنے پر مہاراشٹرا کانگریس کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کانگریس کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقید کرنے والے اداکاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بی جے پی کے چیف کی جانب سے فنکاروں کے حکومت پر تنقید کرنے پر اُن کی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز پر پابندی لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے پر حکومت پر تنقید کرنے والوں میں امیتابھ بچن اور اکشے کمار بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاں بی جے پی کے چیف کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں وہیں حکمران جماعت کے چند سیاستدانوں کی جانب سے اس دھمکی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔

مختلف سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عام عوام کا براہ راست گھر متاثر ہوتا ہے اور پچھلی حکومتوں سمیت منموہن سنگھ کے دور حکومت میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے، اس دوران بھی امیتابھ بچن اور اکشے کمار جیسے بڑے فنکار مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

تازہ ترین