• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے پر بلاول بھٹو کوغصہ نہیں آتا، مصطفیٰ کمال


پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا  کہنا ہے کہ ہمیں خود کو گنوانے کے لیے احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا ہے، کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے پر بلاول بھٹو کو غصہ نہیں آتا۔

کراچی میں پی ایس پی کی  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انگریزوں سے جان چھڑوائی تو کالے انگریزوں نے قبضہ کرلیا،  یہ مائنڈسیٹ ہمیں درست گننے سے ڈرتا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ  متنازع مردم شماری کے نتائج پر پیپلز پارٹی خاموش ہے، پیپلز پارٹی اس متنازع مردم شماری کی حمایت کرتی ہے، پی پی کو پتا ہے صحیح مردم شماری کے بعد ان کا وزیر اعلیٰ نہیں آسکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  2018 کے انتخابات میں زیادتی کے باوجود پی ایس پی مضبوط کھڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے کسی پارٹی کا کارکن نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  ہماری ایک کال پر کئی جگہوں پر مظاہرہ ہوگا، حکمران عوام کی بات سنیں ورنہ عوام اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہوں گے۔

تازہ ترین