• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے حفیظ شیخ کی جڑانوالہ آمد

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر سے ملاقات کیلئے سینیٹر کے امیدوارحفیظ شیخ گورنر پنجاب اور سینٹ کی امیدوارفوزیہ ارشد کے ہمراہ جڑانوالہ پہنچے فوزیہ ارشد، گورنر سرور کیساتھ فیصل آباد میں راجہ ریاض سے بھی ملاقات، سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال بالخصوص سینٹ انتخابات زیرغور آئے۔گورنر پنجاب نےبھی نواب شیر وسیر سے ملاقات کی اور کہا کہ انہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں پٹرول بھرے جانے کا پتہ نہیں ہے اور وہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں کریں گے، پارٹی اراکین اسمبلی کے تحفظات ضرور ہیں مگر وہ پارٹی کے وفادار ہیں اور اتحادی بھی سینٹ کے لئے حکومتی امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔اس سے قبل حفیظ شیخ نےگورنر محمد سرور،فوزیہ ارشد کے ہمراہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین