• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،1200 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کرلیا گیا

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مینگورہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کرلیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ جس کے دوران ممنوع چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سوات میں سویٹس فیکٹری اور بیکری یونٹ کو بھی سیل کیا گیا۔کارروائی میں 350 کلو مضر صحت مشروبات برآمد کئے گئے۔ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف مانسہرہ میں بھی کاروائی کی گئی، جس کے دوران 800 کلو سے زائد غیر معیاری مصالحہ جات، مضرصحت پان اور چھالیہ برآمد کیا گیا۔ اسی طرح بنوں میں 120 کلو مضر صحت چورن اور 30 کلو غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اپریشنز کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بونیر میں ایک دکان کو سیل کیا گیا۔
تازہ ترین