• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، میچ کھیلتے ہوئے کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے اچانک چل بسا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے اچانک ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے  میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بیٹسمین یکدم ہی وکٹ پر گِر گئے۔


بتایا جارہا ہے کہ بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران  اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں گِر پڑے۔

ساتھی کرکٹر کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر وہاں پہنچے اور سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔

تازہ ترین