• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل رضوی کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے ڈراموں میں واپسی کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں کومل رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئی آنے والے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


مذکورہ تصویر میں کومل رضوی کے ساتھ خوبرو اداکارہ علیزے شاہ، دانیال ظفر اور جویریہ عباسی بھی موجود ہیں۔

کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ ڈرامہ سیریل رواں سال رمضان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔‘

اداکارہ نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی ڈرامہ ہوگا۔

اس کے علاوہ کومل رضوی نے اپنی بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جو اُنہوں نے اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی تھی۔

کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ سیٹ پر بور ہورہے ہو تو یہ کرو۔‘


واضح رہے کہ کومل رضوی پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے کئی شوز میں کام کرچکی ہیں۔

کومل رضوی نے سال 1999ء میں گانے ’باؤجی باؤجی بھنگڑا ساڈے نال پاؤجی‘ سے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اُن کی یہ گانا بےحد ہٹ بھی ہوا تھا۔

اُن کا پہلا ڈرامہ’ہوائیں‘ تھا جو سال 1997ء میں نشر ہوا تھا جبکہ اُن کے دیگر ڈراموں میں ’تیسرا پہر‘، ’لہریں کبھی کبھی‘ اور ’سمندر ہے درمیان‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کومل رضوی ماضی میں کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہ چکی ہیں انہوں نے ’دانے پہ دانہ‘ کا ری میک تیار کیا تھا۔

تازہ ترین