• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیقہ کیانی ڈراموں میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

موسیقی کی دُنیا کے بعد اب حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بھی اپنا نام منوانے کے لیے پُرجوش ہیں جس کی اطلاع فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

فریال محمود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ کے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’حدیقہ کیانی جلد ہی ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔‘


اداکارہ نے بتایا کہ ’گلوکارہ کے پہلے ڈراما سیریل کا نام ’رقیب سے‘ ہے جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیے: حدیقہ کیانی کو جنید جمشید کی یاد ستانے لگی

اُنہوں نے حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو جاننے سے پہلے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد میں نے جو خوشی محسوس کی ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔‘

یہ بھی پڑھیے: حدیقہ کیانی کا کشمیر سے متعلق گانا یوٹیوب پر واپس آگیا

فریال محمود نے گلوکارہ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’حدیقہ کیانی اداکاری کی دُنیا میں حکمرانی کرنے آئی ہیں اور جلد ہی یہ ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ حدیقہ کیانی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔‘

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے پہلے ڈراما سیریل کے متعلق کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین