آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 24 لاکھ 64 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ 89 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 64 ہزار 855 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار 337 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار 994 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 746 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 3 ہزار 813 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 92 لاکھ 92 ہزار 344 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 672 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 88 لاکھ 3 ہزار 723 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 240 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار 387 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 44 ہزار 955 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 81 ہزار 693 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 82 ہزار 876 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 51 ہزار 984 ہو چکی ہے۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 920 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 95 ہزار 269 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 83 ہزار 964 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 35 لاکھ 60 ہزار 764 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 67 ہزار 101 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 33 ہزار 122 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 95 ہزار 235 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 80 ہزار 882 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 903 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 24 ہزار 19 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 68 ہزار 118 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 81 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 454 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 366 تک جا پہنچی ہے۔


1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 824 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 340 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 362 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 86 لاکھ 44 ہزار 847 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 81 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید