اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان نیازی پاکستان کو ون پارٹی ریاست بنانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نیازی کی حکومت کا وزیر آباد اور ڈسکہ میں دھاندلی کا پروگرام دیکھا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران نیازی پاکستان میں ون پارٹی ریاست قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔