• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اتوار کو مطلع صاف رہنے کا امکان

کراچی میں اتوار کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد جبکہ شام میں 10 سے 20 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین