• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی زندگی سے متعلق انکشافات کرنے پر ڈیمی لواٹو کی تعریف

امریکی اداکارہ و گلوکارہ ڈیمی لواٹو نے دستاویزی فلم ’ڈانسنگ ود ایول‘ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشافات کئے ہیں جس کے بعد ان کے دوستوں اور انڈسٹری کے دیگر افراد نے انکی تعریف کی ہے۔

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ کرسٹینا ایگولیرا نے ڈیمی لواٹو کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کھل کر بتانے،بانٹنے اور محبت کرنے کی صلاحیت آپ کی طاقت ہے۔

برطانوی گلوکار ایلٹن جان نے بھی ڈیمی لواٹو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی کے بارے میں دنیا کو بتانے پر مجھے آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار 28سالہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا تھا کہ 2018میں جب وہ حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے بےہوش ہوگئی تھیں، تب ڈاکٹرز نے ان کے لیے کہا تھا کہ وہ بس مزید 5 منٹ تک زندہ رہیں گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیمی لواٹو کی جلد ریلیز ہونےوالی دستاویزی فلم ’ڈانسنگ ود ایول‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو آئندہ ماہ 23مارچ کو ریلیز کردی جائیگی۔

تین منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر میں ڈیمی لواٹو سمیت متعدد گلوکاروں، موسیقاروں، اداکاراؤں اور ان کے قریبی افراد کو بھی ان کی زندگی پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈیمی لواٹو نے مختصر ٹریلر میں بتایا کہ جب انہیں جولائی 2018 میں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا، تب انہیں دوران علاج ایک دل کا دورہ پڑا تھا جب کہ ان پر تین فالج کے حملے بھی ہوئے۔

ٹریلر میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ موت کے منہ سے بچ نکلیں اور انہوں نے دوبارہ جینا شروع کیا۔

تازہ ترین