• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کیخلاف بڑی چارج شیٹ قرار دیدیا

مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کیخلاف بڑی چارج شیٹ قرار دیدیا 


لاہور، سیالکوٹ (نمائندگان جنگ،جنگ نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے نتائج میں تاخیر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی، نتائج بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے، پریذائیڈنگ افسران 14 گھنٹے کہاں رہے؟خوشی ہوئی الیکشن کمیشن نے اسٹینڈلیانتائج تبدیل کرنا انہیں مہنگا پڑیگا۔

انہوں نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیاہے۔جبکہ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمران جو مرضی کر لیں ، فتح ہماری ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کے خلاف بڑی چارج شیٹ قراردیا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایکشن لینے پر خوشگوار حیرت ہوئی، الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے کہ دھاندلی ہورہی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تاریخی شکست، بدنامی اور رسوائی پر مبارک باد دیتی ہوں، عمران خان آپ تاریخی دھاندلی کرکے بھی بُری طرح ناکام ہوئے ہیں، چاروں صوبوں کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ووٹ چوری اور دو افراد کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

تازہ ترین