• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن کی مشاہد ﷲ کے گھر آمد، صاحبزادے سےتعزیت

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کے ہمراہ سینیٹر کی مشاہد ﷲ خان مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشاہد ﷲ خان ایک عظیم انسان تھے جن سے بہت گہرا تعلق تھا،ان کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین