• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کلوچ قوم متحدہ کولئی کوہستان کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج

پشاور(وقائع نگار) کلوچ قوم متحدہ کولئی کوہستان کے عمائدین کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بٹیڑہ ہیڈ کوارٹر کو بحال کیا جائے جبکہ نئے نوٹفیکیشن میں کلوچ قوم کو اعتما دمیں نہیں لیا گیا ۔کلوچ قوم کولئی پاس نیو نوٹیفیکیشن کے مطابق جوسیر غازی آباد کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک بار بٹیڑہ کو ضلع کولئی پالس کا ہیڈ کوارٹر ڈکلیئر کر دیا تھا اور 9 ماہ تک بٹیڑہ ضلع کولئی پاس کا ہیڈ کوارٹر رہا تاہم اب مبینہ طور پر ممبر صوبائی اسمبلی مفتی عبدالرحمن کی مداخلت پر اس حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کیا گیا جسمیں جو سیر غازی آباد کو ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے جبکہ کلو چ قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جو سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیر غازی آباد کو ہیڈ کوارٹر بنانے کا نیا اعلامیہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹیڑہ ہیڈ کوارٹر کو بحال کیا جائے کیونکہ مذکورہ جگہ دونوں اقوام کیلئے تیسری جگہ کی حیثیت کا حامل ہے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین