• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمور بڑا بھائی بن کر بہت خوش ہوگیا ہے: رندھیر کپور

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کہا ہے کہ تیمور بڑا بھائی بن کر بہت خوش ہوگیا ہے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹے کی پیدائش سے ناصرف سیف اور میری بیٹی خوش ہیں بلکہ تیمور بھی بڑا بھائی بن کر بہت خوش ہوگیا ہے۔‘

رندھیر کپور نے کہا کہ ’میں نے ابھی تک اپنے نواسے کو دیکھا نہیں ہے لیکن میری کرینہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کرینہ نے بتایا ہے بچہ صحت مند ہے جبکہ وہ خود بھی بالکل ٹھیک ہے۔‘

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ’میں ایک بار پھر سے نانا بننے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش آج صبح ہوئی ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرینہ کپور کی کزن اور رشی کپور کی بیٹی ردھما کپور نے کی۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔

تازہ ترین