• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی اسٹار اداکارہ ماہرہ خان، تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کے بعد انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی دنانیر بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں۔

’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو دنانیر کی زندگی میں کامیابی کا ایک اور موڑ آگیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران دنانیر پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل اسٹیدیم میں موجود رہیں۔


اس موقع پر دنانیر نے کہا کہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے ماہرہ خان، اسرا بیلگیچ، ہانیہ عامر اور علی رحمٰن خان بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین